راولپنڈی میں مبینہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، سیشن جج ہلاک

image

راولپنڈی کی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن کے گھر میں مبینہ ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق منگل کو علی الصبح تھانہ روات کے علاقے میں واقع بحریہ ٹاؤن کے فیز8 کے ایک گھر میں ڈاکو گھُس گئے جن کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

عینی شاہدین کے مطابق ڈاکوؤں نے گھر کے اندر فائرنگ کی جس سے ایک شخص سردار امجد اسحاق شدید زخمی ہو گئے جو بعد ازاں ہسپتال لے جاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکے۔

مزاحمت کے دوران ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا موقعے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ہلاک ہونے والے گھر کے مکین کی شناخت بعد ازاں پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کے شہر میرپور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج سردار امجد اسحاق کے طور پر ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ لاش کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پوسٹمارٹم کیا جائے گا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق امجد اسحاق کمر کے آپریشن کے بعد مظفرآباد ہائی کورٹ میں تعینات تھے۔ اُن کا تعلق راولاکوٹ کے علاقے ہرنہ میرا کوٹیڑا سے تھا۔

مقتول کی عمر 45 سے 50 برس کے درمیان تھی۔

چند برس قبل پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے ایک اور سول جج یوسف ہارون کے ساتھ بھی اسی قسم  کا واقعہ راولپنڈی پیش آیا تھا۔

جج یوسف ہارون کا بیٹا راولپنڈی سے اغواء کر لیا گیا تھا جس کا آج تک سراغ نہیں مل سکا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.