بھارتی چال کامیاب ۔۔ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے ہاتھ سے نکلنے کا خدشہ، رٹ برقرار رکھتے ہوئے کیا کہا؟

image

بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہاتھ سے ایشیا کپ 2023 کی ہائبرڈ میزبانی بھی نکلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا، سری لنکا نے ایونٹ کے انعقاد کیلئے رضا مندی ظاہر کردی۔

پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے ابتدائی 4 میچز پاکستان اور بقیہ میچز یو اے ای میں کرانے کی تجویز دی تھی تاہم بھارت کا مؤقف ہے کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے نہ پاکستان آئے گی نہ امارات میں ایشیا کپ کھیلے گی جبکہ سری لنکا ایونٹ کے انعقاد کیلئے رضا مند ہے۔

اس حوالے سے بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی بورڈ نے ہائبرڈ ماڈل کی تجویز مسترد کر دی ہے۔بی سی سی آئی پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کے حق میں نہیں ہے لہٰذا اس سے قبل بی سی سی آئی کے ہائبرڈ ماڈل کو قبول کرنے کے حوالے سے جو بھی خبریں سامنے آئیں وہ غلط تھیں۔

واضح رہے کہ رواں برس ایشیاکپ کا میزبان پاکستان ہے تاہم بھارتی بورڈ ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کرچکا ہے، بی سی سی آئی کے انکار پر پی سی بی نے ہائبرڈ ماڈل تجویز کیا تھا جو اب تک منظور نہیں کیا گیا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.