بھارتی گلوکارہ کنسرٹ کے دوران گولی لگنے سے زخمی

image

نئی دہلی: بھارت میں بھوجپوری گلوکارہ لائیو کنسرٹ کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پٹنہ میں گلوکارہ کو گولی لگنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ثقافتی شو کے دوران موجود لوگوں نے خوشی میں ہوائی فائرنگ شروع کر دی۔

ہوائی فائرنگ کے دوران ایک گولی گلوکارہ نیشا اوپدھیے کی ٹانگ میں لگی جس سے وہ زخمی ہو گئیں انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق گلوکارہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

پولیس کے مطابق کنسرٹ کے دوران مختلف لوگوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی تھی جبکہ واقعے کے حوالے سے کوئی تحریری درخواست موصول نہیں ہوئی ہے تاہم واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.