امریکی صدر بائیڈن تقریب کے دوران اسٹیج پر گرگئے، پھر کیا ہوا؟ وائرل ویڈیو

image

ضعیف العمر امریکی صدرجوبائیڈن ایک تقریب کے دوران اسٹیج پر چھوٹے سے تھیلے سے ٹکرا کر گر گئے، ساتھ موجود لوگوں نے اٹھایا۔

صدر بائیڈن ایئر فورس اکیڈمی میں کیڈٹس کو ڈگری دینے کی تقریب میں شریک تھے جہاں اسٹیج پر ریت کے تھیلے سے الجھ کر گرنے کا واقعہ پیش آیا۔

80 سالہ جوبائیڈن امریکی تاریخ کے معمر ترین صدر ہیں اور صدارت سنبھالنے کے بعد وہ کئی بار لڑکھڑا چکے ہیں، تقریب میں گرنے پر ایئرفورس کے اہلکاروں نے صدر کو سنبھالا اور دوبارہ کھڑا کیا ۔صدر بائیڈن جیسے ہی گرے تو اسٹیج پر موجود اہلکاروں نے انہیں سہارا دے کر کھڑا کیا۔

امریکی صدر کے گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے بھی کیے جارہے ہیں جبکہ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن بالکل ٹھیک ہیں، انہیں کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی۔

صدر بائیڈن کے گرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے امریکی صدر اپنی بزرگی کی وجہ سے اس قبل بھی کئی بار لڑکھڑا چکے ہیں جبکہ امریکی صدر گرنے کے باوجود تقریب کے اختتام تک موجود رہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.