پتا نہیں تھا کہ کاجول ہاں کہہ دے گی لیکن ۔۔ کرن جوہر کبھی خوشی کبھی غم میں کاجول کی جگہ کس اداکارہ کو کاسٹ کرنے والے تھے؟ کئی سال بعد بتا دیا

image

بھارتی ہدایتکار کرن جوہر نے 22 سال پہلے ریلیز ہونے والے سپر ہٹ فلم کبھی خوشی کبھی غم کے حوالے سے بتایا ہے کہ شاہ رخ خان کے مقابل کاجول کے بجائے ایشوریا رائے کا کاسٹ کرنے کا ارادہ تھا۔

اپنے ایک انٹرویو میں کرن جوہر نے بتایا کہ کاجول کی شادی کی وجہ سے مجھے ایسا لگا کہ شائد کاجول اس فلم میں کام نہیں کرپائیں گی اس لئے میں ایشوریا کو کاسٹ کرنے کا سوچ رہا تھا۔

کرن جوہر نے بتایا کہ میں نے کاجول سے ایک فلم کے سیٹ پر سرسری ذکر کیا تو کاجول نے حامی بھرلی جس کی وجہ سے میں ایشوریا کے پاس نہیں گیا لیکن اگر کاجول انکار کرتی تو فلم میں شائد ایشوریا ہی مرکزی کردار ادا کرتیں۔

یاد رہے کہ 2001 کی سپر ہٹ فلم میں امیتابھ بچن، جیا بچن، شاہ رخ خان، کاجول، ہریتک روشن اور کرینہ کپور شامل تھے۔فلم کی عکس بندی کا آغاز کرن جوہر کی پہلی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کی ریلیز کے فوری بعد 1998 میں ہوا۔ پرنسپل فوٹوگرافی 16 اکتوبر 2000 کو ممبئی میں شروع ہوئی اور پھر یہ لندن اور مصر میں بھی جاری رہی۔

ابتدائی طور پر 2001 کی دیوالی کی تہواروں کے دوران ریلیز ہونے والی اس فلم کو بالآخر 14 دسمبر 2001 کو ہندوستان، برطانیہ اور شمالی امریکا میں بھی ریلیزکیا گیا۔

2003 میں یہ جرمنی کے تھیٹر میں ریلیز ہونے والی پہلی ہندوستانی فلم بن گئی۔400 ملین کے بجٹ سے تیار کی گئی کبھی خوشی کبھی غم، مقامی اور بین الاقوامی سطح پر ایک بڑی تجارتی کامیاب فلم کے طور پر سامنے آئی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.