9 مئی واقعات، اداکار مانی کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

image

اداکار سلمان ثاقب شیخ عرف مانی نے 9مئی کے واقعات کے بعد سیاست چھوڑ کر توجہ بچوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مانی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا تھاکہ میرا تعلق حلقہ این اے 251 کراچی گلشن اقبال سے ہے، میرا بطور اداکار، میزبان اور پروڈیوسر شوبز انڈسٹری سے تعلق ہے،ماضی میں کئی سیاسی جماعتوں سے بھی تعلق رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں جو کچھ ملک میں ہوا اس کے بعد میں نے سوچا ہے کہ مجھے اپنی ساری توجہ اپنی فیملی کو دینی چاہئے کیونکہ میرے دونوں بچوں کے رزلٹ اچھے نہیں آئے اور اس کی وجہ میں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں بچوں پر توجہ دینے کے بجائے ہر وقت سیاست کرنے میں لگا رہا،9مئی کو اپنے گھر پر ہی تھا،میں نے کچھ بھی نہیں کیا مگر اس کے باوجود میں سیاست چھوڑنے کا اعلان کر رہا ہوں۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts