سعودی عرب کی مقدس سرزمین سے پاکستانیوں کی محبت اور عقیدت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اورکلمے سے مزین سعودی پرچم کی عزت و تکریم ہر مسلمان پر واجب ہے، سعودی عرب میں ہونیوالی بارش کے دوران ایک پاکستانی نے گرتے سعودی پرچم کو بچاکر سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے ہیں۔
سعودی عرب کے قومی پرچم پرکلمہ طیبہ درج ہے اور ایک سفید رنگ میں تلوار۔ یہ واحد پرچم ہے جسے کسی بھی موقع پر سرنگوں نہیں کیا جاتا ، پرچم پر ہر لفظ کو الگ الگ رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے۔
پرچم کو دونوں اطراف سے ایک جیسے انداز میں تیار کیا جاتا ہے تا کہ کلمہ طیبہ کو دائیں سے بائیں درست پڑھا جا سکے۔ اور تلوار پرچم کے دونوں طرف کلمہ طیبہ کے نیچے دائیں سے بائیں ہوتی ہے۔
پرچم کو بائیں طرف، مطلب بانس یا کھمبا کے بائیں طرف سے لہرانا برا سمجھا جاتا ہے۔ جب سامنے سے دیکھنے سے وہ بائیں طرف ہو، جبکہ پرچم کو دائیں طرف سے لہرانے کا حکم ہے۔
سعودی عرب میں ان دنوں بارشوں کا موسم ہے اور کئی مقامات پر شدید بارشیں بھی ریکارڈ کی جارہی ہیں۔ ایسا ہی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیز بارش میں ایک پاکستانی نوجوان گرنے والے سعودی پرچم کو زمین پر آنے سے پہلے تھام کر بلند کرتا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ اور پسند کرکے ہیں۔