ویسے تو بھارت میں پاکستان کی ہر چیز سے نفرت کرنے کا رجحان بہت عام ہے لیکن کیا کریں کہ پاکستانی ٹیلنٹ کے بغیر ان کا گزارا بھی نہیں۔ اب یہی دیکھ لیں کہ پاکستان کی مشہور ترین جامعہ کراچی کا دروازہ دہلی کی یونیورسٹی کے طور پر استعمال ہوا ہے۔ یقین نہیں آتا تو یہ تصویر دیکھ لیں
اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ کراچی سے دہلی تک دروازہ لے جانا کیونکر ممکن ہوا تو ہم بتادیتے ہیں کہ بھارت میں ایک ویب سیریز ’اسور 2، رائز آف دا ڈارک سائڈ‘ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دکھائی جا رہی ہے۔ اس سیریز کے دوسرے حصے کے سین میں دہلی کا نیشنل کالج آف انجنئیرنگ اینڈ سائنس دکھایا گیا ہے جس کا گیٹ ہو بہو جامعہ کراچی کے گیٹ جیسا ہے۔
دراصل یہ جامعہ کراچی کا گیٹ ہی ہے جسے ایڈٹنگ کے زریعے بھارتی سیریز میں دہلی کی یونیورسٹی کے دروازے کے طور پر دکھایا گیا ہے البتہ کراچی یونیورسٹی کے طالب علموں نے سیریز کو دیکھتے ہی جامعہ کراچی کا انتہائی آرٹسٹک انداز میں بنا ہوا گیٹ پہچان لیا ہے۔