عبرت کا نشان بنا دیں گے، مریم نواز

image

باغ: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شہدا کی یادگاروں کے ساتھ بُرا سلوک کرنے والے کو عبرت کا نشان بنا دیں گے۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے بااغ آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہدا کی یادگاروں کو جو جلائے ہم بھی ان کا احترام نہیں کر سکتے۔ مسلم لیگ ن کو توڑنے کا خواب دیکھنے والی پی ٹی آئی آج کرچی کرچی ہو گئی ہے اور جو کہتا تھا کہ میں اکیلا ہی کافی ہوں، ان کو رلاؤں گا لیکن وہ آج اکیلا بیٹھا رو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج آزاد کشمیر میں ان کا اپنا وزیر اعظم ہی ان کے خلاف گواہی دے رہا ہے۔ جو ان جہازوں کو آگ لگائے جنہوں نے دشمن کے جہازوں کو مار گرایا تو وہ بھی ہم سے نہیں ہو سکتا اور وہ پاکستانی بھی نہیں ہو سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: 

مریم نواز نے کہا کہ جس نے 9 مئی کو شہدا اور ان کی یادگاروں کے ساتھ بُرا سلوک کیا وہ آج جس بنکر میں بھی چھپا بیٹھا ہے سن لے کہ پاکستانی قوم اور کشمیری اسے کبھی معاف نہیں کریں گے ، اسے عبرت کا نشان بنا کر چھوڑیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.