روس کیلئے جاسوسی کرنے والا سزا یافتہ ملزم جیل میں مردہ پایا گیا

image

واشنگٹن: روس کے لیے جاسوسی کرنے والا سزا یافتہ ملزم امریکی جیل میں مردہ پایا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مغربی امریکی ریاست کولوراڈو کی جیل میں سزا یافتہ جاسوس مردہ پایا گیا جو روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار ہوا تھا اور اس نے جاسوسی کا اعتراف بھی کیا۔

روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں سزا یافتہ ملزم ایف بی آئی کا سابق ایجنٹ تھا۔ 79 سالہ رابرٹ ہینسن کو 2001 میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور 2002 میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 

رابرٹ ہینسن نے سوویت یونین اور بعد میں روس کو انتہائی خفیہ مواد فروخت کرنے کا اعتراف کیا تھا، اس نے 1985 میں روس اور سابق سوویت یونین کو مواد بھیج کر اپنی مجرمانہ سرگرمیوں کا آغاز کیا۔

رابرٹ ہینسن کولوراڈو کی جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.