سعودی عرب اور ایران تعلقات میں آج اہم پیشرفت

image

تہران: سعودی عرب میں سالوں سے بند ایرانی سفارت خانہ آج کھول دیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے بعد تہران آج 7 برس بعد ریاض میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دے گا۔

ذرائع کے مطابق ایرانی سفارت خانے کا دوبارہ افتتاح آج مقامی وقت کے مطابق شام 6:00 بجے کیا جائے گا جس میں سعودی عرب میں نامزد ایرانی سفیر بھی موجود ہوں گے۔

ایرانی سفارت خانے کی عمارت کئی سالوں سے بند تھی جسے تزئین و آرائش کے بعد آج دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ اپریل میں دونوں ملکوں کے درمیان تکنیکی وفود کا تبادلہ ہوا تھا اور ان وفود نے سفارت خانوں کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے بات چیت کی تھی۔

10 مارچ کو ایران اور سعودی عرب نے چین کی سرپرستی میں اپنے سفارتخانوں کو دوبارہ کھولنے اور 20 سال سے زائد عرصہ قبل دستخط شدہ اقتصادی اور سکیورٹی تعاون کے معاہدوں پر عمل درآمد کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.