روسی ریڈیو اسٹیشنز ہیک، صدر کا جعلی پیغام نشر

image

ماسکو: روس کے ریڈیو اسٹیشنوں کو ہیک کر کے صدر کی جعلی تقریر چلا دی گئی جس میں یوکرین سے متصل 3 علاقوں میں ہنگامی اقدامات کا اعلان کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی ایوانِ صدر کریملن کے ترجمان نے کہا کہ ہیکنگ کا واقعہ جنوب مغربی بیلگوروڈ میں دراندازی کی متعدد کوششوں اور شدید گولہ باری کے درمیان اور یوکرین کے جلد متوقع جوابی کارروائی کے عندیے کے بعد پیش آیا۔

روسی صدر کا چلنے والا جعلی پیغام اب بھی سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے جس میں کہا گیا کہ نیٹو اور واشنگٹن کی رضامندی اور حمایت سے مسلح یوکرین کے فوجیوں نے کرسک، بیلگوروڈ اور برائنسک علاقوں پر حملہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

پیغام میں سنائی دے رہی آواز پوٹن کی آواز سے کافی ملتی جلتی ہے۔ پیغام میں مذکورہ بالا تینوں خطوں میں مارشل لا اور شہریوں کے انخلاء کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ یہ ایک ہیک تھا جسے اب کنٹرول کیا جاچکا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.