اسرائیلی فوج کی جارحیت رُک نہ سکی ۔۔ 3 سالہ معصوم بچہ شہید ہوگیا، اس کے ساتھ کیا حادثہ پیش آیا؟ والدین غم سے نڈھال

image

فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی داستان ایسی ہے جو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی، روزانہ نہ جانے کتنے معصوم اس ظلم و جبر کا شکار ہو رہے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

بیں الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق، مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 سالہ فلسطینی بچہ محمد التمیمی زخمی ہوا تھا، جو آج دم توڑ گیا۔

فلسطینی حکام کے مطابق، محمد التمیمی یکم جون کو اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا، بچے کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں 5 دن تک اسکا علاج چلا، لیکن معصوم محمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

محمد التمیمی کی شہادت کے بعد اس کے والدین غم سے نڈھال ہیں، اور آج ہی اسکی ندفین بھی کردی گئی ہے۔

واقعے پر فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ، اسرائیلی فوج کی کارروائیوں سے متعلق اسرائیلی تحقیقات پر اعتبار نہیں، فلسطینی بچوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ، رواں برس مغربی کنارے اور غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اب تک 158 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts