بھارت میں ایک کمپنی انتظامیہ نے ملازمین کے وقت پر چھٹی کرکے گھر جانے کے ڈر سے گیٹ پر تالا لگا دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی زیرگردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمپنی کے سیکورٹی حکام زنجیر لپیٹ کر دروازے کو تالا لگا رہے ہیں۔ معاملہ اس وقت پیش آیا جب کمپنی منیجر نے دروازے کو زنجیر سے بند کرنے کا حکم دیا تاکہ کوئی بھی اجازت کے بغیر باہر نہ جاسکے۔
ویڈیو میں سیکورٹی گارڈ کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ وہ یہ کام انوراگ سر کے کہنے پر کر رہا ہے۔ انوراگ کی شناخت کمپنی منیجر کے نام سے ہوئی جو اپنی اجازت کے بغیر ملازمین کو باہر نہیں جانے دینا چاہتا تھا۔
آئی ٹی کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سیلز ٹیم کی جانب سے غلط فہمی کی بنا پر پیش آنے والے اس واقعہ پر فوری ایکشن لیا گیا ،مذکورہ واقعہ غیر ارادی طور پر پیش آیا اور اس حوالے سے ہونے والی پریشانی پر معذرت کرتے ہیں تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر لاکھوں افراد نے کمپنی انتظامیہ کیخلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا۔