مشہور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اس وقت سخت پریشانی کا شکار ہوگئیں جب گانا گاتے ہوئے ایک مکھی ان کے منہ میں چلی گئی۔ پھر کیا ہوا؟ یہ جاننے کے لئے ویڈیو دیکھیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے مسٹرڈ لباس میں کافی خوبصورت لگ رہی ہیں۔ ہاتھ میں مائیک لئے ٹیلر سوئفٹ گانا گا ہی رہی تھیں کہ انھیں کھانسی آئی اور کھانستے ہوئے ان کے منہ میں مکھی بھی چلی گئی۔
مکھی جانے کے بعد ٹیلر سوئفٹ پلٹیں اور بتایا کہ وہ مکھی انھوں نے نگل لی ہے۔ پھر انھوں نے لوگوں سے پوچھا کہ کیا سب نے انھیں مکھی نگلتے ہوئے دیکھ لیا ہے؟ پھر خود ہی ہنس پڑیں۔