16 ہزار لوگوں کی جان بچانے والا اچانک موت کے منہ میں چلا گیا ۔۔ اس ڈاکٹر کی موت کیسے ہوئی؟ وجہ جان کر لوگ حیران رہ گئے

image

کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے انسان جس کام سے دوسروں کو بچانے کی کوشش کرتا ہے اکثر خود اسی تکلیف کا شکار ہوجاتا ہے۔ شاید یہی قدرت کا نظام ہے اور اس طرح بھی خدا اپنے بندوں کو اپنے ہونے کا یقین دلاتا ہے۔

ایسا ہی کچھ ہوا بھارت سے تعلق رکھنے والے مشہور ماہر امراض قلب 41سالہ گورو گاندھی کے ساتھ جن کی موت دل کے بند ہونے سے ہوئی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرگورو گاندھی نے منگل کو شام کے وقت سینے میں درد کا بتایا تھا جس کے بعد تیزابیت کا علاج ہوا اور انھیں طبعیت تھوڑی بہتر محسوس ہوئی اور وہ گھر چلے گئے۔

گھر والوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر گورو گاندھی دو گھنٹے بعد باتھ روم میں بیہوش ہوگئے تھے اور جب انھیں اسپتال لے جایا گیا تو 45 منٹ کے اندر ان کا انتقال ہوگیا تھا۔

ڈاکٹر گورو گاندھی کی شہرت کی وجہ ان کے کیے گئے 16000 آپریشنز ہیں۔ دل کی بیماریوں میں مبتلا 16000 افراد کی جانیں بچانے والا خود کو نہ بچا سکا اور اچانک دل بند ہونے سے انتقال کرگیا۔ ڈاکٹر گورو گاندھی کو جاننے والے افراد اس وقت سخت افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.