حنا بیات نے مرحوم شوہر کے کتبے پر حاجی کیوں لکھوایا؟ اداکارہ نے بیوہ ہونے کے بعد کیا کچھ سہا؟ بتاتے ہوئے روپڑیں

image

“میں نے اپنے شوہر کے کتبے پر حاجی اس لئے لکھوایا کیونکہ ایک بار انھوں نے کہا تھا کہ ہم اپنے نام کے آگے ڈاکٹر لگاتے ہیں ایڈوکیٹ لگاتے ہیں لیکن وہ نہیں لگاتے جس کے شاید ہم اہل بھی نہیں ہیں۔ پوچھنے پر انھوں نے بتایا کہ حاجی۔ انھوں نے کہا نہیں تھا کہ ان کے کتبے پر حاجی لکھواؤں لیکن میں نے لکھوایا۔“

یہ کہنا ہے مشہور اداکارہ اور ٹی وی شو میزبان حنا خواجہ بیات کا جنھوں نے حال ہی میں ندا یاسر کے پروگرام میں شرکت کی اور اپنے مرحوم شوہر کے بارے میں گفتگو کی۔

حنا خواجہ بیات نے مزید کہا کہ جب میرے شوہر راجر کینسر کی آخری اسٹیج پر پہنچ گئے تب انھوں نے مجھے اس بارے میں بتایا اور دباؤ ڈالا کہ میں کام کرتی رہوں تاکہ میں مصروف رہوں۔ حنا کہتی ہیں کہ “مجھے کسی سے کوئی شکوہ نہیں ہے۔ نہ ہی اللہ تعالیٰ سے نہ اپنے پیاروں سے لیکن لوگوں سے ضرور گلہ ہے“

حنا شو میں شوہر کے انتقال اور لوگوں کے برے رویے پر بات کرتے ہوئے روپڑیں اور کہا کہ “'لوگ اتنے ظالم ہیں، انہیں کیا پتا کہ کون کس چیز سے گزر رہا ہے۔ وہ بس فتویٰ لگادیتے ہیں، اس قسم کے سوال کرتے ہیں کہ عدت پوری کرلی آپ نے؟ دیکھو تیار ہوکر آئی ہوئی ہے، اسے کیا غم ہوگا اپنے شوہر کے مرنے کا۔ انہیں کیا پتہ کہ کس کے دل کا کیا حال ہے“


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.