کیا آپ اپنی ملازمت کے دوران بار بار یا لمبے عرصے تک باتھ روم جاتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو یہ خبر سن کر شاید آُ بھی محتاط ہوجائیں۔ چین میں ایک شخص کو اس بنیاد پر نوکری سے نکال دیا گیا کہ وہ 6 گھنٹے باتھ روم میں گزارا کرتا تھا۔
وانگ نامی اس شخص کے مالکان کا کہنا ہے کہ وانگ کم سے کم 47 منٹ سے 6 گھنٹے تک باتھ روم میں جا کر وقت ضائع کرتے تھے اس لئے کمپنی کو انھیں نوکری سے نکالنا پڑا۔
البتہ وانگ بھی پیچھے نہ رہے بلکہ انھوں نے اپنے ادارے اور باس پر الٹا کیس کردیا ہے۔ وانگ کے مطابق انھیں اس کا کہنا ہے کہ اینوریکٹل بیماری (مقعد کے مسائل) ہے اور اس کی سرجری بھی کروائی ہے جس کی وجہ سے انھیں مجبوراً 3 سے 6 گھنٹے باتھ روم میں گزارنے پڑتے ہیں۔