مصر میں شارک نے ایک روسی سیاح کو نگل لیا، نوجوان موقع پر ہلاک جبکہ دو دیگر افراد بھی حادثے میں زخمی ہوگئے۔
مقامی شعبہ صحت نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک 24 سالہ روسی سیاح کو شارک نے حملہ کرکے ہلاک کردیا ہے جبکہ حادثے میں دو اور افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ شارک نے روسی سیاح کو نگلنے کی کوشش کی ، حملے کے بعد مرنے والے روسی سیاح کا آدھا جسم سمندر سے نکال لیا گیا ہے جبکہ باقیات کی تلاش جاری ہے۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ میں مرنے والے روسی سیاح کی شناخت وی پوپو کے نام سے ہوئی جبکہ حادثے کے وقت نوجوان کی گرل فرینڈ بھی قریب موجود تھی۔
روسی شہری اپنے والد اور گرل فرینڈ کے ساتھ چھٹیاں منانے آیا تھا اورتیراکی کے دوران شارک کا شکار ہوگیا، ریسکیو عملے کی کوشش کے باوجود اس شخص کی جان نہ بچا ئی جاسکی۔
وی پوپو شارک کے انتہائی قریب آنے پر شارک کی موجودگی بھانپ کر آگے بڑھنے کی کوشش کرتا ہے لیکن جلد ہی شارک اس پر حملہ آور ہوجاتی ہے۔ پوپو کی گرل فرینڈ بھی سمندر میں موجود تھی لیکن وہ سمندر سے نکلنے اور اپنی جان بچانے میں کامیاب رہی۔