بجٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی ’ڈائمنڈ کارڈ‘ اور مراعات کا اعلان

image

پاکستان کے مالی سال 24-2023 کے بجٹ میں غیرمنقولہ جائیداد خریدنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر عائد دو فیصد پراپرٹی ٹیکس ختم کرنے کی تجویز شامل کی گئی ہے۔

جمعے کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اپنی تقریر کے دوران بتایا کہ ’یہ اقدام ترسیلاتِ زر کو فروغ دینے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’بیرونِ ملک سے بھیجی جانے والی رقوم کے لیے ایک نئے ’ڈائمنڈ کارڈ‘ کا اجرا کیا جا رہا ہے اور یہ سالانہ 50 ہزار ڈالر سے زیادہ رقم بھیجنے والوں کو جاری کیا جائے گا۔‘

ڈائمںڈ کارڈ ہولڈر کو جو مراعات دی جائیں گی ان میں ایک غیرممنوعہ ہتھیار کا لائسنس، گریٹیز پاسپورٹ، پاکستانی سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں ترجیحی بنیادوں پر رسائی اور پاکستانی ایئرپورٹس پر تیز ترین امیگریشن کی سہولت شامل ہیں۔

وزیر خزانہ نے یہ اعلان بھی کیا کہ ’ریمیٹنس کارڈ ہولڈرز کو قرعہ اندازی کے ذریعے بڑے انعامات دینے کے لیے سکیم کا اجرا بھی کیا جائے گا۔‘

گریٹس پاسپورٹ کیا ہے؟گریٹس پاسپورٹ اعلٰی حکومتی شخصیات، ججز، اہم سرکاری عہدے داروں، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان اور ان کے اہل خانہ کو جاری کیا جاتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.