شاہ لطیف ٹاؤن میں بچی سے نازیبا حرکت کا ملزم پولیس مقابلے میں زخمی گرفتار

image

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق ریڈیو پاکستان گراؤنڈ میں شاہ لطیف ٹاؤن پولیس اور ملزم کے درمیان مقابلہ ہوا، جس کے بعد خالد محمود نامی ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے ہاتھ پر گولی لگی جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ، چلیدہ خول اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے، جبکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ چند روز قبل ملزم کی بچی کے ساتھ مبینہ نازیبا حرکت کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں مدرسے کی طالبہ سے نازیبا حرکت کے الزام میں نجف علی نامی ملزم کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US