ہمارا دین بہت سادہ ہے مگر کچھ لوگوں نے اسے بہت مشکل بنا دیا، رابی پیرزادہ

image

شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ ہمارا دین بہت سادہ ہے مگر کچھ لوگوں نے اسے بہت مشکل بنا دیا ہے۔

اسلام میں ہر قدم پر بھلائی کا سبق دیا گیا ہے اور یہی انسانیت کا فلسفہ ہے، ایک انٹر ویو میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ دین اسلام میں کسی بھی معاملے میں جبر نہیں ہے بلکہ ہمارا دین تو آسانی اور اعتدال پسندی کا درس دیتا ہے۔

اللہ تعالیٰ نے ہر معاملے میں آسانی اور راحت پیدا کی ہے،کچھ حضرات ایسے بتاتے ہیں جس سے ایسا لگتا ہے کہ ہمارا دین بہت مشکل ہے۔

رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ اگر ہم اپنے رب کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں گے تو دنیا اور آخرت دونوں میں فلاح پائیں گے اور یہی اصل کامیابی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری اپیل ہے کہ صاحب ثروت لوگ یا جنہیں خدا کی ذات نے کچھ وسائل دے رکھے ہیں وہ سفید پوش اور مستحق لوگوں کوڈھونڈ کر ان کی مدد کریں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.