بے فکری اور ہر غم سے آزاد ۔۔ مسجد بنویﷺ کے صحن میں بیٹھے 3 معصوم بچوں کی دل موہ لینے والے مناظر دیکھئے

image

رسول اللّٰہ رسول ﷺ نے ہمیشہ بچوں کے ساتھ نرمی اور پیار محبت سے رہنے اور برتاؤ کرنے کا حکم دیا ہے، اسی لیئے وہ مسجد میں بچوں کو آنے سے روکنے سے منع فرماتے تھے۔ کیونکہ جب تک بچہ مسجد آئے گا نہیں تب تک وہ اس جگہ سے روشناس کیسے ہوگا۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں موجود تین بچوں نے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے۔

مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحن میں بے فکری سے باتوں میں مگن تین بچوں کی اس ویڈیو پر بڑے پیمانے پر لوگوں کا رد عمل سامنے آیا۔ یہ تین بچے مسجد نبوی کے صحن میں تنہا ہونے کے باوجود بحفاظت اور پر سکون ہیں۔ اور کسی بھی غم سے آزاد آپس میں تبادلہ خیال کر رہے اور معصومانہ سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے تینوں بچے آپس میں باتیں کررہے ہیں، ان میں سے ایک زمین پر لیٹا ہوا ہے اور مزے کی بات یہ ہے کہ ان میں سے ہر ایک دوسرے کو دلچسپی سے سن رہا ہے۔ ان میں سے ایک کے پاس ایک چھوٹی سی کھلونا گاڑی تھی جس سے وہ تینوں باری باری کھیل رہے ہیں۔

اس خوبصورت ویڈیو نے سب کا دل جیت لیا ہے اور ہر کوئی اسے پسند کر رہا ہے۔۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.