تاریخی روایات کے مطابق کعبہ شریف کے غلاف کے رنگوں کی تعداد 7 تک ملتی ہے۔ براؤن، لال، سفید، زرد، ہرا، سیاہ اور سنہری رنگوں کے غلاف بنائے گئے۔ سیاہ غلاف کعبہ شریف کی تاریخ میں سب سے زیادہ وقت تک استعمال ہوا۔
بعض اوقات ایک ہی وقت میں ایک سے زائد رنگوں کا غلاف بھی بنا۔ سیاہ کپڑے پر سنہرے رنگ کا دور اسلام کے بعد کا دور ہے۔ سیاہ کپڑے پر قرآنی آیات یا دیگر مقدس عبارات تحریر کی جاتیں۔ اس وقت غلاف کعبہ کے دو رنگ سفید اور سرخ استعمال اس کی تزئین کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ یمنی کپڑے کا رنگ سفید اور سرخ ہوتا ۔
غلاف کعبہ کے خالص ریشمی کپڑا تیار کیا جاتا ہے۔ غلاف کے اوپر تلے مختلف پرت بنائے جاتے ہیں اور یہ اچھا خاصہ وزنی ہوتا ہے جسے اٹھانا آسان نہیں رہتا۔
خانہ کعبہ پر غلاف رکھنے کا عرصہ بھی مختلف رہا ہے۔ حالیہ عرصے میں ہر سال غلاف کعبہ تبدیل کیا جاتا ہے۔ ماضی میں بعض دفعہ غلاف کعبہ کو سال میں تین تین بار بھی تبدیل کیا جاتا رہا ہے۔
حج انتظامات کے سلسلے میں غلافِ کعبہ کے زیریں حصے کو تقریباً 3 میٹر اونچا کر دیا گیا اور بالائی حصے کو چار اطراف سے تقریباً 2
میٹر چوڑے سفید سوتی کپڑے سے ڈھانپ دیا جاتا ہے۔
غلافِ کعبہ کو اونچا کرنے کی روایت صدیوں پرانی ہے اور اس کے بالائی حصے پر سفید کپڑا چڑھانا حج اور مناسک حج کے ایام کی علامت ہے۔
غلافِ کعبہ کو اوپر اٹھانے کا عمل شاہ عبدالعزیز کمپلیکس برائے کسوہ کعبہ کے ماہرین کے ایک گروپ کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے۔