تنخواہوں میں 35،پنشن میں 17.5فیصد اضافہ ، کم از کم اجرت35 ہزار ، سندھ حکومت کا بجٹ پیش

image

حکومت سندھ نے گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کااعلان کردیا ہے ۔

سندھ حکومت کا بجٹ پیش کرتے ہوئے  وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے گریڈ17اوراس سےاوپر کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30فیصد اضافے کا اعلان کیا۔پنشن میں 17.5فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

کم سے کم تنخواہ 35ہزار550روپےکردی گئی ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کم سے کم تنخواہ 32 ہزار کرنے کااعلان کیا تھا۔

محکمہ اطلاعات سندھ کواشتہارات اور تشہیر کیلئے 9ارب 47کروڑروپےرکھنےکی تجویزہے۔

براڈ کاسٹ و سوشل میڈیا مانیٹرنگ سروسز کیلئے 6کروڑ21لاکھ روپے دئے جائیں گے۔

پریس کلب اور مستحق صحافیوں کےفنڈزکی مدمیں25کروڑروپے سےزائدرکھنے کی تجویزہے۔

سندھ انفارمیشن کمیشن کیلئے 5کروڑ50لاکھ روپے رکھے جارہے ہیں۔ریٹائرمنٹ و پنشن کیلئے195ارب روپےسےزائدرکھے گئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.