ایف آئی اے نے ٹِک ٹاکر صندل خٹک کو گرفتار کرلیا

image

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے ٹِک ٹاکر حریم شاہ کو حراست میں لے لیا گیا، صندل خٹک کو ساتھی ٹک ٹاکر حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس میں گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے ٹک ٹاکر حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس میں سماعت کی۔ مدعی حریم شاہ اور ملزمہ صندل خٹک اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

دوران سماعت ٹِک ٹاکر حریم شاہ کی جانب سے لیک ہونے والی خفیہ ویڈیوز اور تصاویر کمرہِ عدالت میں دکھائی گئیں۔ اس موقع پر صندل خٹک نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ حریم شاہ کی ویڈیوز ابھی لیک ہوئی ہیں۔

صندل خٹک کا کہنا تھا کہ حریم شاہ مجھے ایک سال سے تنگ کر رہی ہے، حریم شاہ مجھے نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل بھی کر رہی ہے۔ میں نے حریم شاہ کی ویڈیو بنائی نہ ہی لیک کیں۔

بعد ازاں اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے دلائل سننے کے بعد صندل خٹک کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts