ہرن جگالی کرنے والا جانور گھاس، پودے اور درختوں کے پتے کھاتا ہے تاہم کبھی آپ نے یہ سنا ہے کہ کوئی ہرن سبزی کی طرح سانپ بھی کھاتا ہے اگر نہیں سنا تو آج ہم آپ کو بتائیں گے ہی نہیں بلکہ دکھائیں گے بھی کہ ہرن کیسے سانپ کو بھی کھا جاتا ہے۔
ایک نہایت تیز رفتار خوب صورت جنگلی جانور جس کا رنگ عموماً بھورا اور قد بکری سے کچھ بڑا ہوتا ہے اور جس کی آنکھوں کی خوبصورتی مشہور ہےاور یہ خوبصورت جانور سبزیاں اور پتے کھانا پسند کرتا ہے۔
نیشنل جیوگرافک کی رپورٹ کے مطابق ہرن معدنی اجزا مثلاً فاسفورس، کیلشیم اور نمکیات کی کمی کے باعث گوشت بھی کھاتے ہیں اور ایسا عام طور پر سردیوں کے دنوں میں دیکھنے آتا ہے۔
سائنسدانوں نے دنیا کے سب سے بڑے پودے کی آواز ریکارڈ کرلی جو رونگٹے کھڑے کردے گی۔ سوشل میڈیا پر ایک ایسے ہی ہرن کی ویڈیو کی وائرل ہے جو جنگل کنارے کھڑا سانپ کو سبزی کی طرح چبا رہا ہے۔ 21 سیکنڈ کی اس ویڈیو نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا ہے۔