ورلڈ کپ: پاک بھارت ٹاکرے میں بابر کی سالگرہ ۔۔ کپتان جیت کے ساتھ سالگرہ منائینگے؟

image

بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ 2023 کے دوران پاک بھارت مقابلہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی سالگرہ کے روز ہونے کا امکان ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ شیڈول فائنل کر کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھیج دیا ہے جس کے بعد اب ورلڈ کپ کا فائنل شیڈول رواں ہفتے جاری ہونے کا امکان ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 15 اکتوبر کو اپنی 29 ویں سالگرہ منائیں گے جبکہ اسی روز پاکستان اور بھارت کا میچ بھی ہوسکتا ہے۔آئی سی سی نے فیڈ بیک کے لیے بی سی سی آئی کا شیڈول ورلڈ کپ کھیلنے والے ممالک کے ساتھ شیئر کردیا ہے۔

شیڈول کے تحت پاک بھارت ٹاکرا 15 اکتوبر کو نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ہونے کا امکان ہے اور اسی دن بابر اعظم کی سالگرہ بھی ہے۔ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر کو ہوگا، فائنل 19 نومبر کو احمد آباد اسٹیڈیم میں ہوگا۔

یاد رہے کہ 2023 کا کرکٹ ورلڈ کپ بھارت میں ہوگا، ایونٹ میں پاکستان کی شرکت پی سی بی نے ایشیا کپ میں شرکت سے مشروط کی تھی جبکہ بھارتی بورڈ نے ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ میں شرکت پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.