امریکا میں آخری رسومات کے دوران مردہ خاتون زندہ ہوگئی، اہل خانہ میں خوشی کی لہر، ماتم والے گھر میں شادیانے بج اٹھے۔
امریکی ملک ایکواڈور کے شہر باباہویو میں بیلا مونٹویا نامی خاتون کو طبیعت ناساز ہونے پر مقامی اسپتال میں داخل کروایا گیا تاہم 3 گھنٹے بعد ہی ڈاکٹروں نے بتایا کہ خاتون انتقال کر گئی ہیں۔اسپتال انتظامیہ نے خاتون کو مردہ قرار دے کر ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا تھا۔
خاتون کے بیٹے نے بتایاکہ ان کی والدہ ہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماری میں مبتلا تھیں۔ والدہ کے انتقال کے بعد بیٹے کی جانب سے آخری رسومات کی تیاری کی گئی اور آخری رسومات کے دوران جیسے ہی خاتون کو تابوت سے نکالا گیا تو وہاں موجود افراد نے محسوس کیا کہ خاتون کی سانسیں چل رہی ہیں۔
خاتون کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے زندہ ہونے کی تصدیق ہوگئی، والدہ کی سانسیں بحال ہونے پر بیٹا خوشی سے نہال ہوگیا اور اس کو ایک معجزہ قرار دیا جبکہ میت والے گھرمیں اچانک سے خوشی کے شادیانے بجنے لگے۔خاتون اسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے۔