یہ تو رہتی ہی پانی میں ہیں تو ۔۔۔ لاکھوں مچھلیاں پانی میں پراسرار طور پر کیسے مرگئیں؟

image

امریکا میں لاکھوں مچھلیاں پانی میں دم گھٹنے سے مرگئیں، ساحل پر مردہ پڑی لاکھوں مچھلیوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں لاکھوں کی تعداد میں مردہ مچھلیاں بہہ کر ساحل پر آ ئیں، جمعہ سے مردہ مچھلیوں کا آنا جاری ہے جبکہ انتظامیہ مچھلیوں کو ہٹا کر ساحل سمندر کی صفائی میں مصروف ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مچھلیاں درجہ حرارت میں اضافے کے باعث پانی میں دم گھٹنے سے مریں کیونکہ گرم پانی میں آکسیجن کی کمی ہے۔ گرم پانی میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے مچھلیوں کو سانس لینا مشکل ہو جاتا ہے اور وہ مر جاتی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں مچھلیوں کا اس طرح مرنا ایک عام واقعہ ہے، ساحل کے قریب کا پانی سمندر میں گہرے پانی سے زیادہ تیزی سے گرم ہوتا ہے۔

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ مچھلیاں ساحل کے قریب پانی میں پھنس جاتی ہیں اور واپس نہیں جا پاتیں۔ مچھلیاں مرنے سے پہلے پانی سے نکل کر آکسیجن لینے کی کوشش کرتی ہیںاور جان سے چلی جاتی ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts