کیا پیسہ ملک سے زیادہ عزیز ہے ۔۔ شاہین آفریدی سری لنکا کا دورہ کیوں نہیں کرینگے؟

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی نے لیگ کرکٹ کیلئے قومی ٹیم کے ساتھ دورہ سری لنکا سے معذرت کرلی۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی سیریز کیلئے پاکستان ٹیم آئندہ چند ہفتوں میں بابر اعظم کی قیادت میں سری لنکا کا دورہ کرے گی تاہم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی اس وقت انگلینڈ میں موجود ناٹنگھم شائر کے لئے ٹی 20 بلاسٹ میں ایکشن میں ہیں جس کی وجہ سے وہ قومی ٹیم کے ساتھ سری لنکا نہیں جائینگے۔

25 ٹیسٹ میچوں میں 99 وکٹیں حاصل کرنے والے شاہین آفریدی نے گزشتہ برس جولائی میں سری لنکا کے خلاف اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا اور سری لنکا کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے۔

صحت یاب ہو نے کے بعد شاہین کی وائٹ بال کرکٹ میں ضرور واپسی ہوئی تاہم ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔

اب سری لنکا کے آئندہ دورے کے دوران وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ جانے کے بجائے انگلینڈ میں لیگ کھیلیں گے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.