فٹ بالر ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کو چین کی پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔ سعودی عرب کلب کی مہنگی ترین آفر کو ٹھکرانے والے میسی کو چین کی سرحدی پولیس نے ویزے کی وجہ سے حراست میں لیا تھا۔ حراست میں لینے کے بعد پولیس نے معروف فٹبالر سے تفتیش بھی کی۔ ایئرپورٹ پر میسی کو گرفتار ہوتا دیکھ کر
ان کے مداحوں نے دعائیں کرنی شروع کردی تھیں کہ یہ جلدی ہی حراست سے نکل جائیں ۔۔
تفصیلات کے مطابق میسی اپنا ارجنٹائن کا پاسپورٹ ساتھ لانا بھول گئے تھے جبکہ اُن کے پاس سپین کا پاسپورٹ تھا۔ لیکن یقین دہانی اور قانونی کارروائی کے بعد پولیس نے معروف فٹبالر کو جانے کی اجازت دے دی۔ ایئرپورٹ سے باہر نکلنے پر میسی کا ہزاروں مداحوں نے والہانہ استقبال کیا اور ان کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔