بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کو پھر کوئی مل گیا

image

نئی دہلی: بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پھر کوئی اور مل گیا ہے تاہم وہ پہلی شادی کے نتائج کی وجہ سے خوفزدہ ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق راکھی ساونت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کوئی مل گیا ہے لیکن میں پہلی شادی کے بعد ڈر گئی ہوں اور جیون ساتھی کا فیصلہ کرنے سے پہلے کئی بار سوچوں گی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ایک نیا چاہنے والا مل گیا ہے لیکن عادل درانی سے شادی کے نتائج کے بعد اب کئی چیزوں پر شکوک و شبہات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

راکھی ساونت نے کہا کہ میری ایک اچھے شخص سے ملاقات ہوئی ہے لیکن میں گزشتہ نتائج کے باعث بہت خوفزدہ ہوں اور میری پہلی شادی کا انجام سب جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں میری زندگی میں پھر سے خوشیاں آئیں کیونکہ میں نے زندگی میں بہت رو لیا۔ میں مایوسی کے باعث دبئی چلی گئی تھی تاہم اب میری زندگی میں سکون آ گیا ہے۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts