وزن کم کرنے کے چکر میں جان چلی گئی ۔۔ یہ چینی لڑکی وزن کم کرنے کے چیلنج کے دوران کیسے جان کی بازی ہار گئی؟ دیکھئے

image

چین میں وزن کم کرنے کے کیمپ میں ایک 21 سالہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ، ہفتے کے روز 90 کلو وزن کم کرنے کی کوشش کے دوران انتقال کر گئی۔ موت کی تصدیق کرتے ہوئے، اس کے اہل خانہ نے اسکے پیج (ٹک ٹاک کے چینی ورژن) پر لکھا، کُئی ہوا (لڑکی کا نام) کے لیے آپ کی حمایت اور محبت کے لیے آپ سب کا شکریہ۔ ہمارای بیٹی جنت میں چلی گئی ہے، اور ہم ابھی تک اس صدے سے دوچار ہیں۔

نیو یارک پوسٹ کے مطابق، چین کی معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے اپنے صوبے شانزے میں وزن کم کرنے کے ایک چیلنج کیمپ میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے شرکا کو سخت ورزشوں اور کھانے پینے کی عادات میں غیر معمولی تبدیلیوں کی مدد سے 90 کلو (200 پاؤنڈ) وزن کم کرنا تھا۔

اس چیلنج میں چین کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کُئی ہوا نے بھی حصہ لیا جس کا وزن 187 کلو تھا۔ اس نے کیمپ کی 100 سے زیادہ ویڈیوز اپ لوڈ کی تھیں۔ جس میں میں وہ اپنے روزمرہ کے معمولات سے اپنے فالوورز کو آگاہ کرتی تھی۔ جس میں ہائی انٹینسٹی کارڈیو، اور پٹھوں کو مضبوط کرنے کی تھکا دینے والی ورزشیں جیسے جنگی رسیاں، اور ویٹ لفٹنگ وغیرہ شامل تھیں۔

وہ 90 کلو وزن کم کرنے کے مشن پر تھی۔ وہ چین کے وزن میں کمی کے کیمپوں میں سے ایک میں شامل ہوئی تھی، جس نے ملک کے آسمان چھوتے موٹاپے کی شرح کے درمیان برسوں پہلے بین الاقوامی توجہ حاصل کی تھی۔ وہاں وہ آٹھ مہینوں میں 36 کلو وزن کم کرنے میں کامیاب ہوئی۔ اس نے پہلے کے دو مہینوں میں 26 کلو جبکہ اگلے چھ ماہ میں 10 کلو وزن کم کیا تھا۔

کیمپ میں ایک دن اسکی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ بچ نہ ہوسکی۔ کُئی ہوا کی موت کی اصل وجہ کا اب تک پتہ نہ چل سکا لیکن اسکے گھر والوں کا کہنا ہے کہ، وہ کافی عرصے سے تھکن اور نقاہت کا شکار تھی۔

چینی نیوز رپورٹ کے مطابق، کُئی ہوا کیمپ میں سخت ورزشیں کر رہی تھی، وہ بہت کم کھانا کھاتی اور صرف سبزیوں یا پروٹین ڈائیٹ پر ہی گزارا کر رہی تھی۔ وہ دن بھر میں صبح اور شام دو دو گھنٹے سخت ورزش بھی کر رہی تھی۔

اس کی موت سے چینی سوشل میڈیا پر ایک بحث چھیڑ گئی ہے۔ جس میں بہت سے لوگوں نے وزن کم کرنے کے چیلنج کیمپس کو دباؤ سے بھرپور اور لوگوں کی موت کی وجہ قرار دیا۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts