ہربھجن سنگھ بھی پاکستانی ڈراموں کے شوقین نکلے ۔۔ کونسے ڈرامے زیادہ پسند ہیں؟

image

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ بھی پاکستانی ڈراموں کے مداحنکلے، سابق پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

پاکستانی ڈرامے بھارت میں ہمیشہ سے ہی بہت مقبول ہیں یہاں تک کہ پرانے پاکستانی ڈرامے جیسے کہ ’ان کہی‘، ’تنہائیاں‘، ’دھوپ کنارے‘ اور ’بکرا قسطوں پر‘ بھارتی عوام کیسٹس اور سی ڈیز کے ذریعے دیکھتے تھے۔

اس حوالے سے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کرکٹ کھیلنے کے لیے بیرون ملک جاتے ہوئے پاکستانی پنجابی اسٹیج ڈراموں کی سی ڈیز ہمیشہ اپنے پاس رکھتا تھا۔

عبدالرزاق نے بتایا کیا کہ کئی بار بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ بھی مجھ سے وہ سی ڈیز لیتے تھے تو میں نے اُنہیں بھی بہت ساری سی ڈیز دیں کیونکہ وہ پاکستانی کامیڈی اسٹیج ڈرامے بہت شوق سے دیکھتے ہیں۔

سابق آل راؤنڈر نے بتایا کہ ویسٹ انڈیز جیسے ملک جاتے ہوئے تو میں سی ڈیز لازمی رکھتا تھا کیونکہ وہاں ہمارے پاس کچھ زیادہ کرنے کے لیے نہیں ہوتا تھا تو کرکٹ کھیلنے کے بعد ہم یہ ڈرامے دیکھتے تھے۔

عبدالرزاق نے بتایا کہ بیرون ملک دورے کے دوران جب بھی بھارتی ٹیم ہمارے ساتھ ہوتی تو ہربھجن سنگھ مجھ سے سی ڈیز ضرور لیتے تھے کیونکہ انہیں بھی پنجابی اسٹیج ڈرامے بہت پسند ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.