کیا یہ بلی واقعی پائلٹ ہے ۔۔ امریکی ایئرپورٹ پر بلی کو کونسی نوکری مل گئی اور کیا اسے تنخواہ بھی ملتی ہے؟

image

دنیا میں پالتو جانوروں کی جانب سے دلچسپ کاموں کے بعد اب امریکی ایئرپورٹ پر بلی کو نوکری پر رکھ لیا گیا ہے۔

امریکا میں سان فرانسسکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بلی کو نوکری پر رکھنے کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ یہ کام پریشان مسافروں کو پُرسکون کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ پر نوکری کرنیوالی اس بلی کی عمر 14 سال ہے، بلی کو پائلٹ کا یونیفارم اور کیپ پہنا کر تصویر بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔

div class='imgCenter'>

مغربی ممالک میں کتے، بلیاں اور دیگر جانور پالنا عام سی بات ہے اور کئی بار ان جانوروں کو ایسا سدھایا جاتا ہے کہ یہ جانور مالک کے بغیر اکیلے جاکر دکانوں سے سامان بھی لے آتے ہیں۔

دنیا میں پالتو کتے کئی سرکاری محکموں کی مدد کے علاوہ گھر کی حفاظت اور کھیل کود میں بھی ساتھ دیتے ہیں تاہم بلی کو ایئر پورٹ پر نوکری ملنے کی خبر سب سے الگ ہے۔

رپورٹس کے مطابق ’ویگ بریگیڈ‘ نامی پروگرام پہلی بار 2013 میں کیلی فورنیا کے ہوائی اڈے پر شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد پریشان مسافروں کی مدد کے لیے جانوروں کو استعمال کرنا تھا۔

ابتدائی طور پر یہ پروگرام کتوں تک محدود تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس میں توسیع کی گئی اور اس میں تربیت یافتہ بلیوں اور خرگوشوں کو بھی شامل کیا گیا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts