لکی مروت میں تیل اور گیس کا نیا کنواں دریافت

image

پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، خیبرپختونخوا لکی مروت میں تیل اور گیس کا نیا کنواں دریافت ہوا ہے۔

بیٹنی کے علاقے میں دریافت ہونے والے کنوئیں سے یومیہ ایک ہزار بیرل تیل حاصل ہو گا، کنویں میں 4 ہزار 3 سو میٹر گہرائی پر تیل اور گیس نکلی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق نئے کنوئیں سے گیس کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے، سوئی ناردرن گیس کو بھی یہاں سے گیس کی فراہمی شروع کر د ی گئی ہے۔

آئل اینڈ گیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہاں سے نکلنے والے خام آئل کی ریفائنری کو ترسیل کا بھی آغاز کر دیا گیاہے۔


News Source   News Source Text

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.