موت نے آخر پیچھا نہ چھوڑا ۔۔ تابوت سے زندہ باہر آنے والی عورت کا دوبارہ انتقال کیسے ہوگیا؟ دیکھئے

image

موت سے بھلا کون بچ سکا ہے۔ کبھی کبھار کچھ ایسے واقعات سننے میں آتے ہیں جنھیں سن کر انسان خوفزدوہ ہوجاتا ہے۔ ایسا ہی واقعہ پیش آیا لاطینی امریکا کے ملک ایکواڈور میں جہاں کچھ دن پہلے مونٹویا نامی خاتون کو ڈاکٹر نے مردہ ڈکلئیر کردیا۔ البتہ جب ان کا تابوت رکھ کر آخری رسومات ادا کی جارہی تھیں تو وہ زندہ ہوگئیں۔

اچانک تابوت سے آوازیں آنے کے بعد جب اسے کھولا گیا تو 76 سالہ خاتون بمشکل سانسیں لیتی اٹھ بیٹھی جس کے بعد انھیں اسپتال میں دوبارہ داخل کرا دیا گیا۔ خاتون کے گھر والوں کا کہنا تھا کہ انھیں ہائی بلڈ پریشر اور دل کے امراض لاحق تھے۔

واضح رہے کہ اس اسپتال میں خاتون کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتایا گیا تھا۔ مگر اپنے جنازے کے دن اچانک زندہ ہونے والی خاتون چند دن بعد واقعی انتقال کرچکی ہیں جس کی تصدیق ان کے بیٹے نے کی ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts