پرچی کے طعنے ۔۔ امام الحق اپنا دکھ کہاں جا کر چھپاتے تھے؟ ویڈیو میں انکشاف کردیا

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کے بھتیجے اور قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق کا کہنا ہے کہ پرچی کے طعنے پر شاور کے نیچے روتا تھا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کے دوران امام الحق بتایا کہ جب میں نے ڈیبیو کیا تو اس وقت میری عمر 23 برس تھی، میں ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا پرفارم کرکے ٹیم میں آیا مگر میرے چچا انضمام الحق اس وقت چیف سلیکٹر تھے، اس لیے قومی ٹیم میں شمولیت پر مجھے پرچی کہا جانے لگا۔

امام الحق نے انکشاف کیا کہ ٹورز کے دوران اپنا فون منیجر کو دے دیتا تھا اور پرچی کے طعنوں کی وجہ سے شاور کے نیچے آنسو بہاتا تھا مگر اب یہ چیزیں کم ہو گئی ہیں، اس کے باوجود اب بھی میں ٹورز میں سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتا۔

امام الحق نے کہا کہ ون ڈے رینکنگ کے ٹاپ 5 میں شامل ہونا ایک اعزاز ہے لیکن اگر اب بھی اگر میں صفر پر آؤٹ ہوجاؤں تو لوگ پرچی پرچی کہنا شروع ہوجاتے ہیں۔

12 دسمبر 1995ء کو لاہور میں پیدا ہونے والے امام الحق سابق کپتان انضمام الحق کے بھتیجے ہیں جنہوں نے قومی ٹیم کے کپتان کے علاوہ چیف سلیکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.