سر منڈوایا اور دیکھا کہ ۔۔ ہر وقت ہیڈ فون استعمال کرنے والے اس نوجوان کے ساتھ کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

image

کمپیوٹر پر گیم کھیلنے کے دوران مسلسل ہیڈ فون استعمال کرنے والے نوجوان کی کھوپڑی میں ہیڈفون کی وجہ سے سوراخ ہوگیا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر کھلبلی مچادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپیوٹر پر گیم کھیلنے والے ایک نوجوان نے اپنا سر منڈوایا تو جہاں وہ ہیڈ فون لگاتا تھا کھوپڑی میں اس جگہ ایک سوراخ ہوچکا تھا۔

کرٹاس نامی نوجوان نے 14 گھنٹے سے زیادہ وقت تک ہیڈ فون پہنے رکھنے کا اثر دکھانے کے لیے سر منڈوایا۔کرٹاس نے اپنی کھوپڑی کے اوپر ایک کھوکھلا پن دیکھا جو بہت دیر تک ہیڈ فون پہننے کی وجہ پیدا ہوگیا تھا۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ سر پر دباؤ کے باعث پڑھنے والے گڑھے کو ختم کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ جب بھی ڈینٹ کا پتہ چلے تو متاثرہ شخص اس جگہ کو ہلکا ہلکا دبائے یا مساج کرے یا گرم پانی سے شاور لے تو متاثرہ جگہ واپس ٹھیک ہوسکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق مسلسل ہیڈنگ استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ یہ صورتحال بڑھ کر متاثرہ شخص کیلئے مزید مشکلات کا سبب بن سکتی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts