بنگلہ دیش کی بیمان ایئرلائن کا ایئربس سے 10 بڑے طیارے خریدنے کا فیصلہ

image

بنگلہ دیش کی سرکاری ایئرلائن بیمان بنگلہ دیش ایئرلائن نے فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی ایئربس سے 10 بڑے (وائیڈ باڈی) طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بنگلہ دیش کی ہوابازی کے نائب وزیر محبوب علی نے سوموار کو برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ہم نے اپنی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے 10 طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنیکل کمیٹی اس حوالے سے جائزہ لے رہی ہے۔

ہوابازی کے نائب وزیر کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ذرائع بتا رہے ہیں کہ بیمان ایئرلائن ایئر ایئربس سے A-350 طیارے خریدنے کا معاہدہ کرنے کے قریب ہے۔

یہ واضح نہیں کہ مذکورہ معاہدے کی پیرس ایئرشو کے دوران بروقت تکمیل ہوگی کہ نہیں جس کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔

اس حوالے سے ایئربس نے تبصرہ کرنے سے انکار کیا جب کہ بیمان ایئرلائن نے اس حوالے سے سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔

محبوب علی نے کہا کہ ہر ملک کے پاس ایئربس اور بوئنگ دونوں کے طیارے ہیں۔ لیکن ہمارے بیڑے میں ایئربس کا کوئی طیارہ نہیں۔

بنگلہ دیش کی سرکاری ایئرلائن کوشش کر رہی ہے کہ امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ پر اپنا انحصار کم کرے۔ ’وائیڈ باڈی‘ طیاروں کے آرڈرز پر زیادہ تر بوئنگ کمپنی کی اجارہ داری ہے۔

بنگلہ دیش کی 51 سالہ ایئرلائن کے بیڑے میں 20 سے زائد طیارے ہیں جن میں اکثریت بوئنگ کمپنی کے طیاروں کی ہے۔

بیمان بنگلہ دیش کو بڑے طیاروں کی ضرورت ایک ایسے وقت میں پڑرہی ہے جب کورونا کی وبا کے بعد فضائی سفر کی مکمل بحالی میں تیزی آرہی ہے۔

بیمان ایئرلائن 20 ڈسٹینیشن کے لیے براہ راست پروازیں چلاتی ہے جن میں برطانیہ، ملائیشیا، تھائی لینڈ اور کینیڈا شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts