امام الحق کیسی دلہن چاہتے ہیں؟ نوجوان کرکٹر نے سب بتا دیا

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز امام الحق نے اپنی دلہن کے حوالے سے میڈیا کے سامنے اہم راز کھول دیا۔

اپنے ایک انٹرویو میں امام الحق نے خاندان، دوست و اقارب اور مستقبل کی شریک حیات کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی۔انہوں نے اپنی ہونے والی دلہن کی لازمی خصوصیات سے پردہ اُٹھاتے ہوئے بتایا، مجھے ایسی بیوی چاہیے جو سب کی عزت کرنے والی اور ایک دوسرے کے حقوق کا برابری سے خیال رکھنا جانتی ہو۔

امام الحق نے اپنی ہونے والی دلہن کی تیسری خاصیت بتاتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میری طرح خوش مزاج ہو، میری طرح دوستانہ، پُرمزاح اور محبت کرنے والی ہو۔

12 دسمبر 1995ء کو لاہور میں پیدا ہونے والے امام الحق سابق کپتان انضمام الحق کے بھتیجے ہیں جنہوں نے قومی ٹیم کے کپتان کے علاوہ چیف سلیکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں امام الحق نے بتایا تھا کہ پرچی کے طعنے پر شاور کے نیچے روتا تھا،نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کے دوران امام الحق بتایا کہ جب میں نے ڈیبیو کیا تو اس وقت میری عمر 23 برس تھی، میں ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا پرفارم کرکے ٹیم میں آیا مگر میرے چچا انضمام الحق اس وقت چیف سلیکٹر تھے، اس لیے قومی ٹیم میں شمولیت پر مجھے پرچی کہا جانے لگا۔

امام الحق نے انکشاف کیا کہ ٹورز کے دوران اپنا فون منیجر کو دے دیتا تھا اور پرچی کے طعنوں کی وجہ سے شاور کے نیچے آنسو بہاتا تھا مگر اب یہ چیزیں کم ہو گئی ہیں، اس کے باوجود اب بھی میں ٹورز میں سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.