’اداکار سے زیادہ بہترین والد‘، عرفان خان کا قہقہہ آج بھی بابل کو اداس کر دیتا ہے

image
بالی وڈ کے آنجہانی اداکار عرفان خان کے بیٹے بابل خان آج بھی اپنے والد کے اس قہقہے کو یاد کرتے ہیں جو پہلے تو ان کی خوش کا سبب تھا لیکن اب اداس کر دیتا ہے۔

انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق بابل خان نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’وہ مجھے اور ایان خان کو دیکھتے ہوئے بھول جایا کرتے تھے جیسے دنیا میں کچھ اور ہے ہی نہیں۔‘

عرفان خان کے انتقال کو تین سال سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے۔ ان کے بیٹے بابل خان بھی شوبز کی دنیا میں قدم رکھ چکے ہیں۔

بابل خان نے اپنے والد عرفان خان کی ایسی تصویر شیئر کی جس میں وہ آٹھویں ایشیئن فلم ایوارڈ کی تقریب میں انعام وصول کرنے کے بعد ایوارڈ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

اس کے ساتھ بابل خان نے لکھا کہ ’عرفان خان ایک بہترین اداکار ہونے سے بڑھ کر بہترین والد تھے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’وہ آنکھیں جو آپ کو دیکھتی ہیں ان کو وہ سب کچھ محسوس ہوتا ہے جو آپ نے روحانی طور پر بیرونی خیالات کے بجائے اندرونی ذرائع سے دریافت کیا تھا۔‘

    

View this post on Instagram           A post shared by Babil (@babil.i.k)

بابل خان کی پہلی فلم ’کلا‘ پچھلے سال پہلے ریلیز ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ ان پر اپنے والد کی فنی میراث کا دباؤ تھا۔

آج کل بابل خان ویب سیریز ’دی ریلوے مین‘ کے پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔

اداکار عرفان خان 29 اپریل 2020 کو بڑی آنت کے کینسر کے باعث 54 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

1967 میں راجستھان کی مسلمان فیملی میں پیدا ہونے والے  عرفان خان نے 1987 میں قسمت آزمائی کے لیے ممبئی پہنچے تھے لیکن شروع کے کئی سال چھوٹے موٹے رول ادا کرنا پڑے۔

عرفان خان نے ہالی وڈ فلموں میں بھی کام کیا (فوٹو: انڈین ایکسپریس)

بالی وڈ میں ان کی انٹری بطور ولن ہوئی تھی تاہم اپنی اثر انگیز شخصیت کی وجہ سے جلد ہی وہ مرکزی کرداروں کے لیے بھی چنے جانے لگے۔

انہوں نے لائف آف پائی اور جراسک ورلڈ جیسی ہالی وڈ کی فلموں میں بھی کام کیا۔

عرفان خان کو انڈین فلم انڈسٹری کا ایسا اداکار مانا جاتا ہے جنہوں نے جو بھی کردار ادا کیا، دیکھنے والوں کو یہی محسوس ہوا کہ وہ صرف ان کے لیے بنا تھا۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts