جان دے دی اولاد کو خراش تک نہ آنے دی ۔۔ بیٹے کو چھت سے گرنے سے بچانے کے لئے بہادر ماں نے اپنی جان کیسے خطرے میں ڈال دی؟

image

اپنی جان پر کھیل کر اولاد کو بچانا، یہ کام صرف ماں ہی کرسکتی ہے۔ آخر یوں ہی تو خدا نے ماں کے قدموں تلے جنت نہیں رکھی۔ ماں کی عظمت اور خلوص کو بیان کرتا ایک اور واقعہ پیش آیا لبنان میں جہاں لبنیٰ نامی خاتون نے اپنے بچے کی حفاظت کے لئے اپنی جان ہی دے دی۔

یہ واقعہ لبنان میں عکار کے علاقے ببنین میں اس وقت پیش آیا جب لبنی مصری نے بچے کو چھت کے کنارے سے گرنے کو روکنے کے لئے خود کو گرا لیا اور ان کا فوری انتقال ہوگیا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ جس جگہ یہ واقعہ پیش آیا وہاں بڑی تعداد میں غریب افراد رہتے ہیں جہاں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے اور لوگ ممتا کے عظیم جذبے کو سراہ رہے ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts