امریکا میں ایک ریچھ کی ڈوربیل کھانے کی کوشش میں ناکامی پر مایوس ہوکر واپس جانے کی دلچسپ ویڈیو کیمرے میں قید ہوگئی۔
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک گھر میں کیمرے میں محفوظ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریچھ ڈور بیل کیمرے کو کھانے کی کوشش کررہا ہے اور ناکامی پر وہاں سے چلتا بنتا ہے۔
گھر کے مالک برینٹ رابنسن کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریچھ کیمرے کو کھانے کی کوشش کررہا ہے۔ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور صارفین اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ ماہ ویسٹ ورجینیا میں پیش آیا تھا۔ فیئرمونٹ کے ڈسٹن اسمتھ نے اپنے دروازے کی گھنٹی والے کیمرے سے فوٹیج شیئر کی تھی جس میں ایک ریچھ کو کیمرے سے چھیڑ چھاڑ کرتے دیکا گیا تھا۔اس کی فوٹیج میں دکھایا گیا تھا کہ ریچھ گھومنے سے پہلے دروازے کی گھنٹی بجاتا ہے۔
یاد رہے کہ امریکا اور دیگر ممالک میں پالتو اور جنگلی جانوروں کو گھر میں رکھنے کا رواج عام ہے اور ایسے میں گھروں میں موجود جانوروں کی دلچسپ ویڈیوز اکثر سوشل میڈیا کی زینت بھی بنتی رہتی ہیں۔