دل سے برا لگتا ہے بھائی! پلیز میری ویڈیو میں بُرا کمنٹ نہ کرو، میں بھی کسی کی بھی ویڈیو میں بُرے یا غلط کمنٹس نہیں کرتا ہوں ۔۔
اپنی اس ویڈیو سے وائرل ہونے والے
بھارت کے معروف یوٹیوبر
اور کامیڈین دیو راج پٹیل کی اچانک موت ہوگئی۔ ان کی آخری ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے ملاحظہ فرمائیں:
بھارتی میڈیا کے مطابق دیو راج پٹیل ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے رائے پور میں ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوئے۔
دیو راج اپنے دوست کے ساتھ بائیک پر جا رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی، حادثے میں دیو راج موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے دوست کو شدید چوٹیں آئیں ہیں۔ ان کے یوٹیوب پر 4 لاکھ سبسکرائبر جبکہ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 57 ہزار تھی۔