یہاں تو بھارتی ایکٹرز رہتے ہیں لیکن ۔۔ پاکستان نے ممبئی میں ورلڈ کپ میچ کھیلنے سے انکار کیوں کر دیا؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

image

پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارتی فلمی ستاروں کی نگری ممبئی میں ورلڈکپ کے میچز کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے آئی سی سی کو وجوہات سے آگاہ کردیا ہے۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کل کیا جائے گااور کولکتہ میں ممکنہ طور پر پاکستان کے 3 میچز شیڈولڈ ہیں جبکہ پاکستان بھارت کا میچ احمد آباد میں ہوگا۔

بھارت میں اکتوبر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم ممبئی سفر نہیں کرے گی، پی سی بی نے آئی سی سی کو بتا دیا ہے کہ ممبئی پاکستان کیلئے محفوظ نہیں ہے، پاکستان اوربھارت کے سیمی فائنل میں ٹکراؤ کی صورت میں کولکتہ میں میچ کرایا جائے۔

یاد رہے کہ بھارت میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کی ٹرافی کی خلا میں رونمائی کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جے شاہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی کی خلا میں رونمائی کے ساتھ کیپشن بھی تحریر کیا گیا ہے۔

جے شاہ کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کی ٹرافی کی دنیا سے باہر خلا میں رونمائی کی گئی، کسی بھی اسپورٹس ایونٹ کی پہلی آفیشل ٹرافی ہے جسے خلا میں بھیجا گیا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.