اللہ سے دعا کی تھی حج پر جاؤں تو ماں مل جائے ۔۔ 22 سال پہلے گھر والوں سے بچھڑنے والا خاندان حج کے موقع پر کس طرح ملا؟ پُرانی ویڈیو وائرل

image

مغربی ایشیا کا ایک بڑا اور تاریخی ملک شام سیریا دنیا کے قدیم ترین ممالک میں سے ایک ہے۔ سوریہ 1946ء میں فرانس کے قبضے سے آزاد ہوا تھا۔ اس کی آبادی دو کروڑ ہے جن میں اکثریت عربوں کی ہے۔ بہت تھوڑی تعداد میں سریانی، کرد، ترک اور دروز بھی شام میں رہتے ہیں۔ سوریہ کا دارالحکومت دمشق ہے۔ ملک شام میں 2011 میں سرین سول وار شروع ہوئی تھی جس میں اب تک لاکھوں لوگوں کی اموات ہو چکی ہے اور نہ جانے کتنے ہی لوگ اپنے پیاروں سے بچھڑ چکے تھے۔ ایسے ہی ایک خاندان یہ بھی ہے جن کی پرانی ویڈیو ایک مرتبہ پھر سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے بچھڑے خاندان والے آپس میں ایک دوسرے کے گلے لگے رہے ہیں اور خوشی سے ایک دوسرے کو دوبارہ زندہ حالت میں دیکھ کر خُدا کے حضور سجدہ ریز ہیں۔ ویڈیو:

اس خاندان سے متعلق عرب میڈیا میں بتایا جاتا ہے کہ یہ لوگ سیرین سوال وار میں 2011 میں بچھڑے اور 2018 میں حج کے موقع پر کعبہ جانے والے راستے پر آپس میں ملے۔ جو بیٹا شام میں ماں سے بچھڑ گیا تھا اس نے دعا کی تھی کہ میں اپنی والدہ سے ملنا چاہتا ہوں، اللہ تعالیٰ حج پر کوئی معجزہ دکھا دے اور اللہ نے ان کی یہ آرزو پوری کردی۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts