برِ اعظم یورپ کے وسط میں واقع خشکی سے گھرے آسٹریا میں ایک جگہ ہے جو سردیوں میں ڈرائی پارک ہے اور گرمیوں میں 10 میٹر گہری جھیل میں تبدیل ہوجاتی ہے۔
موسم سرما کے دوران یہ جگہ کھلے میدانوں اور راستوں کے ساتھ ایک خشک پارک میں بدل جاتی ہے جہاں لوگ چل سکتے ہیں لیکن جب موسم گرما آتا ہےتو پارک ایک ڈرامائی تبدیلی سے گزرتا ہے اور تقریباً 10 میٹر گہری ایک گہری جھیل میں بدل جاتا ہے۔
پارک کے میدان پانی سے ڈھکے ہوئے ہیں جس سے ایک خوبصورت جھیل بنتی ہے جہاں لوگ تیراکی، غوطہ لگا سکتے ہیں اور پانی کی مختلف سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
یہ قدرتی واقعہ ایک انوکھا تجربہ پیش کرتا ہے۔ سردیوں میں زائرین پارک کی خوبصورتی اور سکون سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور گرمیوں میں، وہ جھیل کے ٹھنڈے اور تروتازہ پانیوں میں کود سکتے ہیں۔
آسٹریا کی سرزمین بلند پہاڑوں پر مشتمل ہے اور یہاں ایلپس پہاڑی سلسلہ واقع ہے۔ ملک کا 32 فیصد رقبہ سطح سمندر سے 500 میٹر سے کم بلند ہے۔ اس کا بلند ترین مقام3797 میٹر بلند ہے۔
آسٹریا میں زیادہ تر حصے کا موسم سرد رہتا ہے اور اس پر مغربی مرطوب ہواؤں کا اثر رہتا ہے۔ نصف سے زیادہ ملک پر ایلپس پہاڑ موجود ہیں اور دیگر علاقوں میں نسبتاً کم بارش ہوتی ہے۔
اگرچہ آسٹریا کی سردیاں سرد ہوتی ہیں اور درجہ حرارت صفر سے منفی 10 تک رہتا ہے پھر بھی گرمیاں نسبتاً گرم تر ہوتی ہیں۔ گرمیوں میں درجہ حرارت 20 ڈگری سے 37 ڈگری تک چلا جاتا ہے۔
شائد یہی وجہ ہے کہ یہ جگہ سرد موسم کے دوران پانی خشک ہونے کی وجہ سے پارک اور گرمیوں میں پانی پگھلنے سے جھیل میں تبدیل ہوجاتی ہے۔