جب اللہ کسی کو اپنی بارگاہ، اپنے گھر بلاتا ہے تو بھلے راہ میں کتنی مشکلات ہوں، ان کے حل کے اسباب بھی خود ہی پورا کرتا ہے۔ بندے کو صرف اپنے رب پر یقین کامل ہونا چاہیے۔ ایسا ہی کچھ ہوا اس سال حج کے دوران جب ایک نابینا خاتون کی غیبی مدد ایک سیکورٹی گارڈ نے کی۔ دیکھیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نابینا خاتون، سعودی سیکورٹی گارڈ کی قمیض تھامے حج کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ یقیناً اگر کوئی مدد نہ ہوتی تو ان خاتون کے لئے حج کی ادائیگی کافی مشکل ہوجاتی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی اس ویڈیو نے لوگوں کا یقین اس بات پر اور بھی بڑھا دیا ہے کہ اللہ جب اپنے پاس کسی کو بلانا چاہے تو اس کی راہوں کی مشکلات بھی خود دور فرماتا ہے۔ بس بندے کی نیت اور جذبہ سچا ہونا چاہیے۔